14 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے ایک اعلی عھدیدار جنرل سید مسعود جزائری نے کہا کہ علاقے میں امریکہ کی شکست فاش کا ماحول پیدا ہو چکا ہے۔

ابنا: جنرل مسعود جزائری نے آج صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آج امریکہ اپنی جنگ پسندی اور جارحیت کی وجہ سے ساری دنیا میں بدنام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کا مقام ہے کہ علاقے میں بعض ڈکٹیٹر اور غیر جمہوری حکومتوں نے امریکہ کو پیر جمانے کا موقع دیا ہے اور جب تک یہ پٹھو حکومتیں باقی رہیں گي امریکہ علاقے میں موجود رہے گا اور اپنے ان غیر قانونی اتحادیوں کی مدد سے علاقے پر اپنا تسلط قائم رکھے گا۔  اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے اس اعلی عھدیدار نے کہا ہے کہ ایران علاقے کے ملکوں کے ساتھ ہمیشہ سے دوستانہ تعلقات نیز بیرونی تسلط پسند طاقتوں کی عدم موجودگي کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک امریکہ اور دیگر بیرونی ممالک علاقے میں موجود ہیں  اس وقت تک اس علاقے میں جنگ ، تشدد اور دہشتگردی اور قوموں کے ذخائر کی لوٹ کھسوٹ کے علاوہ کوئي اور توقع نہيں رکھی جاسکتی۔............../169